21

معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل

ٹی وی کی معروف اداکارہ ذہین طاہرہ کے اہل خانہ اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ذہین طاہرہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں۔

ملک میں ’خدا کی بستی‘ جیسے عالمی شہرت یافتہ ٹی وی ڈرامے سے اپنی منفرد شناخت بنانے والی ذہین طاہرہ کو گزشتہ روز دل کا دورہ پـڑنے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

دل دیا اہلیز، انوکھا بندھن، خالہ بندھن، خالہ خیرن، جینا اسی کا نام ہے، چاندنی راتیں، شمع، زینت، عروسہ، عجائب خانہ اور راستے دل کے سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والی ذہین طاہرہ کو پاکستان ٹیلی ویژن کی سینئر ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔

شوبز سے وابستہ بعض شخصیات کا کہنا ہے کہ بزرگ اداکارہ ذہین طاہرہ اب تک 700 سے زائد ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں