68

بیرون ملک 10 کھرب کا کالا دھن سفید کر لیا گیا

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بیرون ملک اپنا کالا دھن سفید کرنا شروع کر دیا۔ جس میں متحدہ عرب امارات سب سے آگے ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے اپنا 10 کھرب کا کالا دھن متحدہ عرب امارات، سنگاپور، برطانیہ اور کینیڈا میں سفید کر رہے ہیں۔

غیر ملکی جریدے کے مطابق پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 10 کھرب روپے کے بیرونی اثاثے قانونی بنالیے اور سب سے زیادہ متحدہ عرب امارات میں موجود 346 ارب روپے کے اثاثے سفید کیے جو 34 فیصد ہیں۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے بعد یہ کسی بھی ملک میں ظاہر کیے گئے سب سے زیادہ اثاثے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے بعد سب سے زیادہ 114 ارب روپے کے اثاثے سوئٹزر لینڈ میں سامنے آئے جبکہ برطانیہ میں 89 ارب اور سنگاپور میں 87 ارب کا کالا دھن سفید کیا گیا۔

اس سال کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 30 جون 2019 کو ختم ہو جائے گی۔

ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں معلومات کے تبادلے کا دو طرفہ معاہدہ ہے جس کے تحت بینک معلومات بھی شیئر کی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 جون کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ختم کرنے کا مقصد غیر ظاہر شدہ اثاثے ظااہر کرنا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔ پاکستان کو گزشتہ سال 28 ممالک کی معلومات حاصل ہو چکی ہیں جہاں پاکستانیوں کے اثاثے موجود ہیں جبکہ آئندہ 2 سے 3 برسوں میں 100 سے زائد ممالک سے رابطہ ہو جائے گا۔

محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ حکومت نے معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا تھا کیونکہ ہمارے غیر ملکی اثاثوں کی تفصیلات موجود نہیں تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں