39

ناجائز تجاوزات و رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن شروع

تلہ گنگ ( شوکت علی . بیورو چیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال جناب عادل میمن صاحب کی خصوصی ہدایات پر تلہ گنگ شہر میں ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر محمد اسلم خان کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات و رانگ پارکنگ کے خلاف ٹریفک پولیس کا آپریشن شروع ، انچارج تلہ گنگ سٹی انسپکٹر الیاس کا اپنی ٹیم کے ہمراہ رانگ پارکنگ و تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا ۔

رانگ پارکنگ پر جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے بہاؤ میں خلل پیدا کرنے والی ناجائز تجاوزات کو ہٹوایا گیا جس سے ٹریفک کی روانی میں واضح بہتری نظر آئے گی۔ عوامی حلقوں نے ڈی پی او چکوال کی ہدایت پر ٹریفک پولیس چکوال کے اس اقدام کو احسن قرار دیتے ہوئے انتہائی سراہا اور تعریف کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں