36

طارق آباد کی مرکزی سڑک پر کام شروع ، عوام کا اظہار اطمینان

ڈیرہ اسماعیل خان ( حسنین قریشی ) طارق آباد کی مرکزی سڑک پر کام شروع ، عوام کا اظہار اطمینان کیا ، پی ٹی آئی کے مقامی ورکروں کوخراج تحسین، علی امین نے اہلیان علاقہ کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا، تفصیلات کے مطابق شہر کے اہم اور گنجان آباد علاقے طارق آباد کی مرکزی سڑک جو عرصہ دراز سےروڑا ڈالنے کے بعد تعمیر کی منتظر تھی پر گذشتہ روز کام کا آغاز کر دیا گیا، تقریبا 18 سو فٹ لمبی اس مرکزی سڑک پر ڈرلنگ کا کام شروع ہو گیا ہے

جسکے بعد باقی ماندہ حصے پر روڑہ ڈال کر بلیک ٹاپ کا شروع کیا جائے گا، کام کے آغاز پر متعلقہ علاقہ کی عوام نے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کی تعبیر از حد ضروری تھی کیونکہ یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے اور آمدورفت کے لیے اس سڑک کو استعمال کیا جاتا ہے، وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور کے فنڈز سے تعمیر ہونے والی اس سڑک کے حوالے سے اہلیان علاقہ نے مزید کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوجائے گا ، عوام نے اس سلسلے میں مقامی قیادت سینئر کارکن ولی جان، سعود محمد، عبداللہ سیٹھی، اسلم بوس اور دیگر ورکروں کی علاقہ کے لیے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان ورکروں کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں اہل علاقہ انکی خدمات کا اعتراف کرتی ہے جبکہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پور کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے جنہوں نے اپنے خصوصی فنڈ سے اس سڑک پر تعمیر کا آغاز کروایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں