81

مہلک نشہ کی آگاہی مہم

ڈیرہ اسماعیل خان (حسنین قریشی) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن ( ر) فیروز شاہ کی ھدایت پر سٹی پولیس کی جانب سے مہلک نشہ “آئس” بارے آگاہی اور انسداد کے حوالے حقنواز پارک سے واک کا انعقاد ھوا,

ڈیی ایس پی سٹی و کینٹ, تھانہ سٹی و کینٹ کے ایس ایچ اوز, انجمن تاجران کے نمائندوں, سیاسی و سماجی شخصیات, طلباء اور عام شہریوں کی شرکت, تفصیلات کے مطابق آ ر پی او ڈیرہ کیپٹن (ر)فیروز شاہ کی ھدایت پر سٹی پولیس کی جانب سے تعلیمی اداروں اور نوجوان نسل میں جان لیوا نشہ “آئس” بارے آگاہی , تدارک اور شعور آگاہی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا,


حقنواز پارک سے شروع ہونیوالی اس واک کی قیادت ڈی ایس پی سٹی و کینٹ افتخار شاہ اور ناظم حنیف پیپا نے کی, واک میں سٹی و کینٹ ایس ایچ اوز, انچارج ٹریفک, انجمن تاجران کے نمائندوں, سیاسی و سماجی شخصیات اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی, شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئس کا جان لیوا نشہ ہماری نوجوان نسل کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہا ہے,

طلباء اور تعلیمی اداروں میں اس کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے, پولیس اس مہلک نشہ کے تدارک کیلئے حکومتی گائیڈ لائن کے مطابق کوشاں ہے, تاہم اس کے تدارک اور آگاہی کیلئے میڈیا اور سول سوسائٹی کا کردار بھی کسی طور نظر انداز نہیں کیا جاسکتا.انہوں کہا کہ سول سوسائٹی اس حوالے سے آگے آئے اور کسی بھی ایسے مقام یا اس نشہ کی خریدو فروخت میں ملوث افراد بارے پولیس کو اطلاع دے, اطلاع دینے والے افراد کے نام صیغہ راز میں رکھے


اور انہیں مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جائے گا. انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں تعلیمی اداروں میں آگاہی سمینارز کا انعقاد کیا جائے گا اور سول سوسائٹی کے تعاون سے کمیٹاں بھی قائم کی جائینگی, ادھر عوامی سطح پر سٹی پولیس خصوصاً ایس ایچ او سٹی جاوید مروت کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں