38

آسٹریلوی آل راؤنڈر مارکس اسٹونس انجری کا شکار

بھارت سے میچ ہارنے کی بعد آسٹریلیا کی ٹیم مزید پریشانی کا شکار ہو گئی ہے، آل راؤنڈر مارکس اسٹونس انجری کے باعث پاکستان کے خلاف میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اسٹونس کمر کے درد کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں جبکہ ان کی جگہ مچل مارش کو بطور متبادل طلب کر لیا گیا ہے۔

عالمی کپ 2019 میں آسٹریلیا کی ٹیم اب تک تین میچز کھیل چکی ہے جس میں سے دو میں اسے کامیابی جب کہ ایک میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں فتح حاصل کی جبکہ بھارت کے ہاتھوں ایرون فنچ الیون کو شکست ہوئی۔

پوائنٹس ٹیبل پر آسٹریلیا کی ٹیم چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ان کا اگلا میچ 12 جون کو پاکستان کے خلاف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں