61

ڈومیلی بس حادثہ

جہلم ( محمد زاہد خورشید ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈومیلی بس حادثہ میں زخمی ھونیوالوں کی عیادت کیلئیے ڈپٹی کمشنر جھلم سیف انور جپہ ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال جھلم پہنچ گئے۔

ڈپٹی کمشنر جھلم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراھم کرنے کی ھدایت کر دی۔

ڈی سی جھلم سے ڈی ایچ کیو میں علاقہ سوھن کی سیاسی و سماجی ھر دلعزیز شخصیت مہر لیاقت علی آف داتا کی ملاقات۔
ڈی سی جھلم نے مہر لیاقت علی سے حادثہ کے بارے میں تفصیلات بھی لیں۔

مہر لیاقت علی صدر پاکستان تحریک انصاف یونین کونسل سوھن نے علاقہ کے بہت اھم مسئلے بنیادی مرکز صحت سوھن میں سہولیات کے فقدان کا مسئلہ ڈی سی جھلم کے گوش گذار کیا۔اور بتایا کہ اگر سوھن کے علاقے یا ڈومیلی موڑ جی ٹی روڈ پر کوئی حادثہ رونما ھو جاۓ تو بنیادی مرکز صحت سوھن میں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد تک دینے کی سہولت موجود نہیں ھے ۔

جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواری کا سامناھے۔جس پر ڈی سی جھلم سیف انور جپہ صاحب نے مہر لیاقت علی آف داتا کو ضلعی انتظامیہ کی بھرپور امداد و حمائت کا یقین دلاتے ھوۓ وعدہ کیا کہ بنیادی مرکز صحت سوھن میں سہولیات کے فقدان کے اھم مسئلے کو انشااللہ بہت جلد حل کر دیا جائیگا۔
واضح رھے علاقے کے معززین اور سیاسی شخصیات میں سے صرف مہر لیاقت علی بھی زخمیوں کے ھمراہ ڈی ایچ کیو جھلم پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں