20

ورلڈ کپ، بنگلادیش اور سری لنکا کے مابین میچ تعطل کا شکار

ورلڈکپ کا سولہواں میچ آج بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان شیڈول ہے، ٹیموں کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ بادل بھی برس پڑے جس کے سبب میچ روک دیا گیا. بارش رکنے پر ہی کھیل شروع ہو گا.

برسٹل میں ورلڈکپ کا سولہواں میچ، سری لنکا اور بنگلادیش پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شیڈول تھا تاہم بارش کے سبب میچ روک دیا گیا، قبل ازیں دونوں ٹیموں نے بھرپور تیاریاں کیں۔

خراب موسم کے پیش نظر تین تین میچ کھیلنے والی ٹیموں کو ہار سے زیادہ بارش کا ڈر تھا، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے پیشگوئی بھی کر رکھی تھی۔ پاکستان کے بعد آج کا میچ بھی متاثر ہونے کے خدشے کے باعث نمبر چھ سری لنکا کو دھڑکا سا لگ گیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ کرکٹ دیوانوں کے بھی ارمان پانی میں بہہ جانے کا خدشہ بڑھ سا گیا، ورلڈکپ میں یہ تیسرا میچ بارش کی نظر ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں