35

برطانیہ میں تیز بارشوں سے جنوبی علاقے زیرآب آ گئے

برطانیہ میں تیز بارشوں سے جنوبی علاقے زیر آب آ گئے، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

تیز بارشوں سے جنوب مشرقی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آ گئیں، حکام نے گاڑیوں کو متاثرہ علاقوں کی طرف جانے سے منع کیا ہے۔ برطانوی پولیس نے وارننگ جاری کی ہے کہ لوگ غیر ضروری طور پرگھروں سے باہر نہ نکلیں۔

بارشوں کے سبب پانی کے ریلوں کے سبب کئی جگہوں پر گاڑیاں بھی الٹ گئیں، امدادی ٹیمیں لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں