32

ہم جنگ نہیں چاہتے ایک پیچ پر آنا چاہتے ہیں : مولانا فضل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان ( عبد الرشید . ڈسٹرکٹ رپوٹر ) مولانا فضل الرحمان نے کہا امریکی اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی پالیسیوں کو پاکستان لاگو کرنے میں ہماری اسٹبلشمنٹ کام کرتی ہے ۔
افغانستان میں کٹھ پتلی ناجائز حکومت کے خلاف جہاد جائز ہے تو پھر پاکستان میں کٹھ پتلی کی مسلط حکومت کو کیسے جائز قرار دیکر تسلیم کیا جاسکتا ہے ۔
نظریہ پاکستان سے متصادم اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے والی تبدیلی کو مسترد کرتے ہیں
ہم ملک کے وفادار ہیں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کوئی جرنیل اتنا وفادار نہیں میں زیادہ وفادار ہوں
ہم جنگ نہیں چاہتے ایک پیج پر آنا چاہتے ہیں متنازعہ الیکشن ختم کرو ۔
جرنیلوں نے ملک توڑا میں ملک جوڑنے کی سیاست کرتا ہوں۔ جرنیلوں نے آئین توڑا میں آئین بنانے اور اسکے تحفظ کی جدو جہد کرنے والوں کی صف میں ہوں .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں