57

مولانا فضل الرحمان کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل

ڈ یرہ اسما عیل خان (حسنین قریشی) علی امین گنڈہ پور نے کھا کہ مولانا فضل الرحمٰن طالبعلموں کو دینی اداروں سے تعلیم حاصل کرنے دیں .

تحریک انصاف کی حکومت مدارس میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ دنیاوی تعلیم کا بھی نفاذ کر رہی ہے تاکہ بچوں کا مستقبل بہتر بن سکے،
مولانا صاحب کرپٹ لوگوں، جنہوں نے اس ملک کا پیسہ لوٹا اور جن پر کرپشن ثابت ہو چکی ہے انکی سپورٹ میں کھڑے ہوکر کون سے اسلام کا ثبوت دے رہے ہیں .

مولانا فضل الرحمان کی ہمیشہ سے ایک عادت ہے اور یہ انکا کاروبار بھی ہے کہ وہ بلیک میلنگ کر کے اپنے ذاتی مفاد اور پیسوں کے لئے کرپٹ عناصر کی ڈھال بن جاتے ہیں .
مولانا صاحب کرپٹ لوگوں کو بچانے کی تحریکوں میں مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے پیسہ کھانا چاہ رہے ہیں، علی امین گنڈہ پور

انشاءاللہ تحریک انصاف کی حکومت ایسا نہیں ہونے دے گی .

پاکستان کی باشعور اور محب وطن عوام مولانا فضل الرحمان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے .

وزیراعظم عمران خان پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں اور ہمیں عمران خان کا ساتھ دے کر پاکستان کو بچانا ہے .

مولانا صاحب اگر آپ کو لگتا ہے کہ لوگ تحریک انصاف کی حکومت سے تنگ آ چکے ہیں تو جس حلقے میں آپ کی ضمانت ضبط ہوئی اس میں دوبارہ الیکشن کروا لیتے ہیں، آپ کو پتہ چل جائے گا کہ عوام تنگ ہے یا عوام پیار کرتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں