31

موڑ کاٹتے هوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری

آج مورخه 08/06/2019 بوقت 4:00 بجے صبح گلگت سے راولپنڈی جانے والےگاڑی نمبری B/1273 ویگو ڈبل کیبن لیو بانڈه لوئر کوهستان کے مقام پر موڑ کاٹتے هوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری اطلاع ملتے هی مقامی پولیس ایس ایچ او تھانه پٹن خلیل الرحمان خان معه نفری پولیس موقع پر پهنچ کر تمام زخمیوں کو نکال کر تحصیل هیڈکوارٹر هسپتال پٹن منتقل کیا جن کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد 3 ایمبولیسزز میں تمام زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیس ایبٹ آباد منتقل کیا .حادثے میں زخمی هونے والے تمام افراد کا تعلق دینور گلگیت سے هیں.جن کے نام ذیل هیں.
1, ممتاز الرحمان ولد صدر الرحمان سکنه هنزه
2, دیدار علی ولد دینار خان سکنه دینور گلگت
3, رضوان کریم ولد عبدالرحمان سکنه دینور گلگت
4, شارخ میر ولد شیرباز سکنه دینور گلگیت
5, اقتدار خان ولد شمشیر خان سکنه دینور گلگت
6, ڈرئیور نورالدین ولد صحر علی سکنه دینور گلگت

ترجمان لوئر کوہستان پولیس ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں