جان سینا ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ میں کاسٹ

آنے والی ایکشن ڈرامہ فلم ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کے شائقین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ اس میں مقبول اداکار اور سابق ریسلر جان سینا بھی اس بار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

تاہم ساتھ ہی فلم کے شائقین کے لیے بری خبر یہ ہے کہ ممکنہ طور پر اس بار فلم میں ڈیون جانسن نظر نہیں آئیں گے، تاہم اس حوالے سے فوری طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

سابق ریسلر اور اداکار جان سینا نے ٹوئیٹ کے ذریعے ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ فلم سیریز گذشتہ 2 دہائیوں سے شائقین کو محظوظ کرتی آ رہی ہیں۔

شوبز ویب سائٹ ’ٰڈیڈ لائن‘ نے ’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ بنانے والی فلم پروڈکشن کمپنی یونیورسل کے حوالے سے تصدیق کی کہ جان سینا اس بار فلم میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اب تک سامنے آنے والی معلومات کے مطابق جان سینا مقبول اداکار اور سابق ریسلر ڈیون جانسن کی جگہ کاسٹ کیے جائیں گے۔

اس بار فلم کی کاسٹ میں ون ڈیزل سمیت باقی دیگر ماضی کے اداکار بھی شامل ہوں گے۔

’فاسٹ اینڈ فیورس 9‘ کی کہانی ڈین کیسی نے لکھی ہے جب کہ ون ڈیزل اس فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کی ہدایات جسٹن لن دیں گے اور اسے آئندہ برس مئی تک ریلیز کیا جائے گا۔

جان سینا کو ممکنہ طور پر ڈیون جانسن کی جگہ پر کاسٹ کیا جا رہا ہے—فائل فوٹو: انڈی وائر
جان سینا کو ممکنہ طور پر ڈیون جانسن کی جگہ پر کاسٹ کیا جا رہا ہے—فائل فوٹو: انڈی وائر

خیال رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس‘ سیریز یونیورسل پروڈکشن کمپنی کی سب سے بڑی فلم سیریز ہے، یہ اب تک باکس آفس پر 5 بلین ڈالرز کما چکی ہے۔

یہ فلم سیریز اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم سیریز میں چھٹے نمبر پر ہے۔

اس سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی، جس کی شاندار کامیابی کے بعد دوسری فلم 2 سال بعد 2003 میں ریلیز کی گئی۔

ون ڈیزل اور جان سینا دونوں ایکشن میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ایس ای ایس کوپس
ون ڈیزل اور جان سینا دونوں ایکشن میں دکھائی دیں گے—فائل فوٹو: ایس ای ایس کوپس

پہلی دونوں فلموں کی شاندار کامیابی کے بعد سیریز کی تیسری فلم 2006 میں اور چوتھی فلم 2009 میں ریلیز کی گئی۔

فاسٹ اینڈ فیورس کی پانچویں فلم کو 2011 میں ریلیز کیا گیا، جس کے 2 سال بعد 2013 میں سیریز کی چھٹی فلم ریلیز ہوئی۔

ایکشن کرائم ڈرامہ فلم کی ساتویں فلم 2015 میں ریلیز ہوئی جب کہ آٹھویں فلم کو 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا۔

اب سیریز کی نویں فلم کو 2020 تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے جب کہ سیریز کی 10 ویں فلم 2021 تک ریلیز کی جائے گی جو ممکنہ طور پر سیریز کی آخری فلم بھی ہوگی۔

اس فلم سیریز کی کہانی غیر قانونی کار ریس اور اس کے منظم کاروبار کے گرد گھومتی ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

افغانستان میں قیام امن کیلئے امریکا پڑوسی ممالک کے وسیع تر کردار کا خواہاں

پیر جون 10 , 2019
Share this on WhatsAppامریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے اس بات کی جانب اشارہ کیا ہے کہ افغانستان کے لیے امریکی منصوبے میں کابل کے پڑوسی ممالک کے لیے اہم کردار ہے اور بظاہر اسی لیے انہوں نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا […]

کیلنڈر

مئی 2020
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
« اپریل  
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: