26

ورلڈکپ 2019: نیوزی لینڈ کے خلاف افغانستان کومشکلات کا سامنا

ورلڈکپ 2019 دسویں کے روز دو میچ کھیلے جارہے ہیں جہاں دوسرے میچ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 13 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لیے۔

ٹاؤنٹن میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

محمد شہزاد کی عدم موجودگی میں افغانستان کی نئی جوڑی نے بیٹنگ کا آغاز کیا اور حضرت اللہ زازئی اور نورلی زدران نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 66 رنز بنائے۔

نیشام نے کولن منرو کی مدد سے حضرت اللہ زازئی کو 11 ویں اوور میں آؤٹ کیا جنہوں نے 34 رنز بنائے تھے جس کے بعد فرگوسن نے 31 رنز پر کھیلنے والے زدران کو بھی آؤٹ کیا۔

افغانستان کا اسکور 66 رنز سے آگے نہیں بڑھا تھا کہ نیشام نے تجربہ کار بلے باز رحمت شاہ کو صفر پر آؤٹ کرکے افغانستان کو بڑا نقصان پہنچایا۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل میں اب تک کھیلے گئے 2 میچوں میں کامیابی کے بعد بہترین رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ افغانستان کی ٹیم بدترین کارکردگی کے بعد آخری نمبر پر موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں