46

مریم نواز اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کریں: نواز شریف کی ہدایت

پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو، عدلیہ بحالی تحریک کیلئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اپوزیشن کی اے پی سی میں شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میاں محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ غریبوں کو مہنگائی کی چکی میں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے، جو کہتے تھے کہ شہباز شریف نہیں آئیں گے اب منہ چھپاتے پھر رہے ہیں۔آئی ایم ایف سے قرضے کے باوجود ریلیف نہیں ملا ،

اس موقع پر سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے شمالی وزیرستان کے علاقے خار کمر میں فوجی افسروں اور جوانوں کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ رہے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں