63

ویرات کوہلی کو گاڑیاں دھونا مہنگا پڑ گیا

برطانیہ میں موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر گروگرام میونسپل کارپوریشن نے 500 روپے کا جرمانہ کردیا۔ ان پر جرمانہ پینے کے پانی سے گاڑیاں دھونے کے جرم میں کیا گیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویرات کوہلی کی رہائش گاہ ’ گروگرام میونسپل کارپوریشن‘ کی حدود میں واقع ہے جس میں ان کے پڑوسی نے شکایت درج کرائی تھی کہ وہ ہزاروں لیٹر پینے کے پانی سے گاڑیاں دھوتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور ممتاز بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے خاوند کی رہائش گاہ میں نصف درجن کے قریب گاڑیاں موجود ہیں جنہیں ان کے ڈرائیور اور دیگر ملازمین پانی سے دھوتے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور قلت آب نے صورتحال مزید تشویشناک کردی ہے۔

میونسپل کارپوریشن نے پڑوسی کی شکایت پر ویرات کوہلی پر 500 روپے کا جرمانہ کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس علاقے کے مزید گھروں پر بھی اسی ضمن میں جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں