25

عید: وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی

وزیراعلی پنجاب سیکرٹریٹ کے سکیورٹی اہلکاروں کو عید پر دگنی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس حوالے سے باقاعدہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

معلوم ہوا ہے کہ جن سکیورٹی اہلکاروں کو دگنی تنخواہ ملے گی ان میں وزیراعلیٰ پنجاب اور سی ایم ہاؤس کی سکیورٹی پر مامور اہلکار شامل ہیں۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے موقع پر 1212 اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کے برابر عیدی ملے گی۔ ڈی آئی جی سکیورٹی سمیت 877 اہلکاروں جبکہ ایس ایس پی سپیشل برانچ سمیت 4 اہلکار بھی دگنی تنخواہ لیں گے۔
اسی طرح ایس پی سی ایم سکیورٹی، وی آئی پی سپیشل برانچ سمیت 136 اہلکار بھی دگنی تنخواہ پائیں گے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرسپیشل برانچ سمیت 26 اہلکاروں سمیت وزیر اعلیٰ آفس چیف سکیورٹی افسر سمیت 169 ملازمین بھی مستفید ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں