پنجاب :سرکاری کالجز میں جز وقتی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن (پی ایچ ای سی) بحران کا شکار ہوگیاہے ۔ پی ایچ ای سی نے تدریس کیلئے سرکاری کالجز میں عارضی اساتذہ کی تقرری کا عمل بند کردیا ہے۔

پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے پنجاب کے سرکاری کالجوں میں تعینات پینتالیس سو جزوقتی اساتذہ کو ماہانہ وظیفہ بھی نہیں مل رہا۔

پینتالیس سو جزوقتی اساتذہ پہلے ہی چھ ماہ سے وظیفے کے منتظر ہیں۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کو فنڈز کی شدید کمی کے باعث عارضی اساتذہ کی تقرری کے عمل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

سرکاری کالجوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے جزوقتی اساتذہ بھرتی کیے جاتے تھے۔ چھ ماہ کے مختصر عرصے کے لیے بھرتی ہونے والے جزوقتی اساتذہ کو ماہانہ 30 ہزار روپے وظیفہ دیا جاتا تھا۔

یاد رہے وزیراعلی پنجاب اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے جز وقتی اساتذہ کو کالجز میں بھرتی کرنے کی منظوری دی تھی۔ جز وقتی اساتذہ کے لیے ماسٹر ڈگری ہولڈرز کو منتخب کیا جاتا تھا۔
رواں تعلیمی سیشن کے بعد جزوقتی کالج اساتذہ کی تعیناتی نہیں ہوگی۔

اس سے قبل 30 اپریل کو خبر آئی تھی کہ محکمہ صحت پنجاب نے صوبے کے کچھ اضلاع میں موجود کمیونٹی مڈوائف سروس معطل کردی ہے۔ صوبائی وزیر صحت کے ویژن کے برعکس یہ سروس معطل کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سروس معطل کیے جانے سے ایک ہفتہ قبل نہ صرف پنجاب بھر میں مڈوائفری نظام لانےکا اعلان کیا تھابلکہ صوبے بھرمیں اس نظام کو مزید فعال کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن میں کہا گیاہے کہ پاکستان نرسنگ کونسل کی طرف سے فوری طور پر پروگرام بند کرنے کی ہدایات کے بعد یہ اقدام کیا گیاہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار

جمعہ جنوری 10 , 2020
Share this on WhatsAppمحکمہ جنگلی حیات سندھ نے  کراچی میں منفرد نوعیت کا وائلڈ لائف میوزیم تیار کرلیا ہے،سندھ میں پائی جانے والی  جنگلی حیات کی ممیوں اور  تصاویر کو میوزیم کی زینت بنایا گیا ہے۔ پہاڑی طوطے، مارخور،  مور ، چھپکلی اور سانپ سمیت ہر اس جانور کی تصویر […]

کیلنڈر

مئی 2020
پیرمنگلبدھجمعراتجمعہہفتہاتوار
« اپریل  
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: