55

یاسین ملک کی حالت مسلسل بگڑنے لگی، ترجمان کشمیر لبریشن فرنٹ

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یاسین ملک کی صحت مسلسل بگڑ رہی ہے۔ دلی کے ہسپتال میں ان کی وکیل سے ملاقات ہوئی ہے۔ ترجمان نے دنیا بھر میں رہنے والے کشمیریوں سے انکی صحت کے لیے دعا کی درخواست کی ہے۔

سری نگر سے جاری ایک بیان میں ترجمان جے کے ایل ایف نے کہا ہے یاسین ملک کو بند کمرے میں رکھا گیا ہے جہاں ہوا کا بھی گزر نہیں، حریت رہنما کو ہسپتال کے بستر پر بھی ہتھکڑی لگائی گئی ہے جبکہ دلی کے ہسپتال کو پولیس نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کسی کو یاسین ملک کے کمرے تک جانے کی اجازت نہیں، یاسین ملک دل کے مریض ہیں، انہیں زندگی بچانے والی ادویات کی بھی سہولت فراہم نہیں کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں