26

گوجرانوالہ: چینی باشندے نے کمرے سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی

گوجرانوالہ نجی ہوٹل میں رہائش پذیر چینی باشندے نے اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیات شروع کر دی۔

گوجرانوالہ کے علاقے شاہین آباد میں واقع نجی ہوٹل ( شیلٹن ) میں رہائش پذیر چینی باشندے زاہو نے ہوٹل کی تیسری منزل پر اپنے کمرے سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس کے مطابق زاہو اور اس کا ساتھی مقامی فیکڑی میں پیپر مشین نصب کرنے کے سلسلے میں 3 روز قبل گوجرانوالہ آئے تھے اور زاہو دو روز سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔

چینی باشندے زاہو نے آج صبح 7 بجے ہوٹل کی چھت سے چھلانگ لگائی جسے طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ واقع کی مزید تفتیش کے لئے چائنیز ٹرانسلیٹر بلوایا گیا ہے، زاہو نفسیاتی طور پر ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس حکام کے مطابق مرنے والے چینی باشندے کی نعش اس کے وطن واپس بجھوا ئی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں