55

گرڈ سٹیشن کا افتتاح

وفاقی وزیر علی امین خان نے 220/132KV یارک گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا,
ڈیرہ اسمعیل خان (محمد حسنین قریشی) یارک گرڈ سٹیشن سے نہ صرف پیزو, ٹانک تاجزئی سمیت قبائلی اضلاع میں بجلی کے مسائل حل ہو جائیں گے

بلکہ ڈیرہ اسماعیل خان گرڈپر لوڈ کم ہو جانے سے لوڈ شیڈنگ ٹرپنگ اور لو وولٹیج جیسے مسائل کا خاتمہ ہو گا, جبکہ آنے والے چند دنوں میں چشمہ بیراج سے ڈیرہ اسماعیل خان تک ڈبل ٹرانسمیشن لائن کا کام بھی مکمل کر لیا جائے گا,

وفاقی وزیر علی امین خان جنہوں نے یارک گرڈ سٹیشن کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فنڈز مہیا کروائے, عوام کی جانب سے اس گرڈ کو فنکشنل کرنے پر علی امین خان کو بھرپور انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں