99

گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان

( علی حمزہ ۔ بیوروچیف ) منگل کی رات سے بدھ اور جمعرات کے دوران راولپنڈی گجرانوالہ لاہور سرگودھا فیصل آباد میانوالی جھنگ لیہ بھکر ڈیره غازی خان اور کوه سلیمان سمیت پنجاب کے مختلف بالائی وسطی اور جنوب مغربی علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا امکان ہے .

بدھ اور جمعرات کے دوران ملتان بہاولپور اور رحیم یار خان کے علاقوں سمیت جنوبی پنجاب کے بھی مختلف علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور تیز گردآلود ہواؤں کیساتھ ہلکی یا درمیانی بارش ہوسکتی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں