77

2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل خونخوار شیر کی باقیات برآمد

2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل آج کے کینیا میں بہت بڑے دانتوں والے قدیم خونخوار شیر کی باقیات برآمد ہوئی ہیں جس کا وزن 1500 کلو گرام تک تھا۔

یہ دانت ایک عرصے سے کینیا کے تعلیمی ادارے کے دراز میں رکھے تھے اور لوگوں نے اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔

ماہرین کے مطابق یہ درندہ اپنے دور میں ہاتھی جیسے جانداروں کا شکار کر کے اپنا پیٹ بھرتا تھا۔ اس کے باقیات میں جبڑا، دانت اور دیگر ہڈیاں شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق اسے ایک بالکل نیا جانور قرار دے سکتے ہیں کیونکہ اس سے پہلے ہمارے علم میں ایسا کوئی جانور نہیں تھا۔ اسے سمباکوبوا کیوٹو کا افریقہ کا نام دیا گیا ہے جس کے معنی ’’افریقہ کا بڑا شیر‘‘ ہیں۔

سمباکوبوا 2 کروڑ 30 لاکھ سال قبل دندناتا پھرتا تھا اور اسے گوشت خور ممالیوں کے ارتقا میں ایک اہم کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈیوک یونیورسٹی کے پروفیسر میتھیو بورتھس کے مطابق یہ خونخوار آج کے شیر سے بڑا تھا اور شاید قطبی ریچھ بھی اس سے چھوٹا تھا۔ ان کے مطابق اس کی کھال پر چیتے کی طرح دھاریاں بھی تھیں اور غیر معمولی دانت بھی تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں