49

فیروزوالہ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ

خانقاہ ڈوگراں( ڈپٹی بیورو چیف ) لاہور روڈ کی آبادی نواں موڑ موٹروے فیروزوالہ کے قریب مسلح افراد نے گھات لگاکر فائرنگ کرکے تھانہ گجر پورہ لاہور کی آباد کرول واڑ کے معروف زمینداراورسیاسی شخصیت میاں افضل آرائیں اور ان کے گن مین جمیل احمد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا

میاں محمد افضل آرائیں کے گن مین کی فائرنگ سے حملہ آور محمد عادل بھی ماراگیا اور فریقین کی فائرنگ کے دوران ایک راہگیر محمد امجد بھی گولیوں کی زد میں آکر جان کی بازی ہارگیافریقین کے درمیان فائرنگ کے باعث علاقہ میں شدید خوف وھراس پھیل گیا اور لاہور شیخوپورہ روڈ پر رات گئے تک ٹریفک بلاک تھی

فیروزوالہ پولیس نے مرنے والے چاروں افراد کی نعشیں اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کروادی ہیں پولیس حکام کے مطابق گجر پورہ تھانہ کے علاقہ کروڑواڑ میں میاں محمد افضل آرائیں کی اس کے بھانجے کے ساتھ طویل عرصہ سے دشمنی چل رہی ہے

جس کی وجہ سے اب تک دونوں فریقین کے درمیان کئی مقدمات بھی درج ہوچکے ہیں وقوعہ کے وقت میاں محمد افضل آرائیں اپنے گن مین کے ساتھ کار پر جارہاتھاکہ جائے وقوعہ پر گھات لگاکر بیٹھے ہوئے ملزمان نے ان کی کار پر قریب آنے پر فائرنگ کردی

جبکہ گن مین محمد جمیل نے بھی جوابی فائرنگ کی عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کے متعدد ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرارہوگئے تھانہ فیروزوالہ پولیس کے ذرائع نے بتایاہے کہ فریقین کی طرف سے درخواستیں موصول ہونے پر مقدمات درج کیئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں