34

ڈائیوو ایکسپریس پروجیکٹ بند

کراچی(شوکت علی . بیورو چیف ) کراچی ڈائیوو ایکسپریس اور گورنمنٹ آف سندھ کی جانب سے ایک سال پہلے چلائی جانے والی ایئرکنڈیشن دس بسیں جو داؤد چورنگی سے ٹاور چلائی گئیں تھیں اور اس پروجیکٹ کا نام پیپلز بس سروس المعروف پائیلٹ پروجیکٹ رکھا گیا تھا گزشتہ روز سے یہ پروجیکٹ بند ہو چکا ہے

روزانہ کی بنیاد پر ان بسوں میں سفر کرنے والے مسافر شدید پریشان ہیں عوام کا کہنا ہے کہ یہ سروس اپنی مثال آپ تھی ذرائع کے مطابق حکومتی توجہ، تعاون اور سبسڈی نہ ملنے کی وجہ سے یہ سروس اختتام پزیر ہوئی

کراچی کی عوام کی یہ پسندیدہ سروس تھی اور مناسب کرایہ اور پڑھا لکھا ڈائیوو کا ٹریننگ یافتہ صاف ستھرا اسٹاف تھا آج عوام گھنٹوں ان بسوں کا انتظار کرتے رہے،

شہریوں​ کا حکومت سندھ سے مطالبہ ہے کہ ان بسوں کو دوبارہ سے روٹ پر لایا جائے تاکہ عوام کو بہتر سفری سہولتیں مل سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں