62

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپےاضافہ ہو گیا ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 300 روپے اضافےکے بعد سونے کی قیمت 70 ہزار3 سو روپے ہوگئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافےکے بعد 60 ہزار 271 روپے ہوگئی۔

دو ہفتے قبل فی تولہ سونا 400 روپے کمی کے بعد 71 ہزار 600 روپے پر آگیا تھا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کمی ہوئی اور فی دس گرام سونا 61 ہزار 385 روپے ہوگیا تھا۔

اس سے قبل 200 روپے کی کمی کے بعد سونےکی فی تولہ قیمت 72 ہزار روپے پر آگئی تھی۔ اس طرح دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ سو روپے کمی ہوئی ہے ۔

واضح رہے دو روز قبل سونے کی قیمت ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

تین اپریل کو سونے کی فی تولہ قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کےبعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران سونے کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں