51

بھیرہ : اچھی کارگردگی دکھانے پر تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام

بھیرہ ( وقاص .ڈپٹی بیوروچیف ) ڈی پی او سرگودھا حسن مشتاق سکھیرا نے اچھی کارگردگی دکھانے پر ڈی ایس پی بھلوال ملک غلام عباس کو تعریفی سرٹیفیکیٹ جبکہ انچارج سی آئی ائے انسپکٹر راؤ عارف ، ایس ایچ او سٹی بھلوال انسپکٹر قیصر عباس ، ایس ایچ او تھانہ صدر سرگودھا ظفر عباس ، ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں محمد عظمت جوئیہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام سے نوازا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں سزا جزا کے عمل کو بنیادی اہمیت حاصل ہے فرائض میں غفلت اور لاپرواہی پر جہاں احتساب اور سزا کا نظام موجود ہے وہیں چوروں، ڈاکووں اور سماج دشمن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچانے میں بہادری اور فرض شناسی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی ہرسطح پر حوصلہ افزائی کی جاتی ہے جس سے جمعیت پولیس میں نیا جذبہ پیدا ہوتاہے اور آئندہ بھی فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران میں انعامات تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں