33

ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس

سرگودھا ( وقا ص . ڈپٹی بیورو چیف ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا کی زیرصدارت ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس ہوا

جس میں ضلع بھر سے موصول ہونے والی پولیس ملازمین کی درخواستوں پر غور کیا گیا کمیٹی کی سفارشات پر13ملازمین کو طبی امداد جبکہ10ملازمین کو سافٹ لون(قرض حسنہ) دینے کی منظوری دی گئی ۔

ویلفیئر کمیٹی میں ایس پی انوسٹی گیشن محمد امتیاز محمود، انسپکٹر لیگل قاسم حیات اور اکاؤٹنٹ شامل تھے ۔

اس موقع پر ڈی پی او سرگودہا کا کہنا تھاکہ بحثیت کمانڈر ضلع پولیس ملازمین کو ویلفیئر اورمناسب سہولیات کی فراہمی بھی اولین ترجیح ہے پولیس ملازمین کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے مہینہ میں کم ازکم دوبار ویلفیئر کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا جاتا ہے

اور قواعدوضوابط کو مدنظررکھتے ہوئے تمام درخواستوں کی منظوری دی جاتی ہے۔(ترجمان سرگودہا پولیس)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں