42

یوم والدین کی تقریب منعقد

ٹانک ( وقار احمد کنڈی . نمائندہ خصوصی ) آج اسلامک ماڈل ہائی سکول آماخیل میں یوم والدین کی ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اساتذہ کرام والدین علاقے کے اھم شخصیات اور ای این ٹی وی کے خصوصی نمائندہ جناب وقار آحمد کنڈی نے شرکت کی.

پروگرام میں بچوں نے نعت ملی نغمے ڈرامے اور ٹیبلو کے ذریعے لوگوں کے دل جیت لئے. اس پروگرام کا مہمان خصوصی جناب لیکچرار شکیل احمد صاحب تھا. بعد میں مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں