44

کراچی شہر میں گرد کا طوفان

کراچی (شوکت علی . بیوروچیف ) کراچی شہر میں گرد کا طوفان داخل ہوائیں 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، حد نگاہ متاثر، حد نظر 1کلومیٹر رہ گئی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم مضبوط ہونے کی وجہ سے شہر میں جلد داخل ہوگیا، گرد آلود طوفان صبح تک تھمنے کا امکان ہے، طوفان کے بعد بارش کا بھی امکان ہے۔

15 اپریل بروز پیر شہر میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ 16 اپریل منگل کے دن گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں