47

مٹھی : چوری کی واردات

مٹھی ( جاويد بجير . رپورٹر) مٹھی شہر اور گردنواح میں چوری کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزمان گرفتار چوری شدہ سامان برآمد کر لیے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ مٹھی کے ایس ایچ او عبدالستار سموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے ایک کامیاب کاروائی کرکے مٹھی شہر میں مختلف چوری کی وارداتوں میں ملوث5ملزمان گرفتار کرکے ان کے قنضے سے چوری شدہ سامان برآمد کرلیا ۔ ملزمان میں دلشاد عرف دلو ولد احسان شیخ، سوائی ولد پنہوں کولھی، مہرو ولد خانو بھیل ، محمد بخش ولد محمد رحیم اور شریف ولد جمعوں شامل ہیں .

جنہوں نے چوری کا اعتراف کرتے ہوئے سامان واپس کردیا۔ یاد رہے کہ کچھ دن قبل مشہور شاعر سائنداد ساند کے گھر سے چوری ہوئی تھی جو پولیس نے ملزمان کو سامان سمیت گرفتار کرلئے جن کو کل کورٹ میں پیش کیا جائے گا .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں