60

ڈیرہ سمیت کے پی کے میں آندھی اور بارش کا امکان ، الرٹ جاری کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان( عبدالرشید . ڈسٹرکٹ رپورٹر ) خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارش کا امکان ، الرٹ جاری کردیاگیا۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور تیز ہواﺅں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ظاہر کیاگیا ۔اس حوالے سے پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ہونے والے الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں اور تیز ہواﺅں کا سلسلہ ہفتے سے بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔

بیشتر اضلاع میں کرچ چمک کے ساتھ موصلادھاربارش ہونے کا امکان ہے ۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت تمام اضلاع کی ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ سیاحوں کو موسم پیشگی صورتحال سے آگاہ کیا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1700 پر دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں