26

کراچی میں طوفانی ہوائیں: حادثات میں 2 بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی میں طوفانی ہواؤں نے آفت مچا دی، مختلف حادثات میں 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔ تیز ہواؤں نے درخت اور بجلی کے پول اکھاڑ دیئے، کئی علاقوں میں گھنٹوں تک بجلی غائب رہی۔

کراچی میں آج بھی گرد آلود ہواؤں کا راج ہے، شہر میں جگہ جگہ درخت گرے پڑے ہیں، تیز ہواؤں کے باعث دو تلوار چوک کے قریب بجلی کا پول سڑک پر گرگیا جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، مزار قائد کے قریب درخت گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی ڈھائی نمبر میں مکان کی چھت گرنے سے 5 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ گلبہار حاجی مرید گوٹھ میں بھی مکان کی چھت گر گئی جس سے 5 سالہ بچی کی زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں