28

لشمینیا مچھر سے متاثرہ افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ڈیرہ اسمعاعیل خان ( حسنین قریشی ) جنوبی وزیرستان پاک فوج کے زیر اہتمام علاقہ کوٹکئی میں لشمینیا مچھر سے متاثرہ افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا .

جسمیں پاک آرمی کے سی ایم ایچ پشاور سے ہیلی کاپٹر کے زریعے ڈاکٹروں کی ٹیم کوٹکئی پہنچ گئی ،

متاثرہ افراد کا معائنہ تفصیلا ت کے مطابق جنوبی وزیرستان میں لشمینیا مچھر سے متاثرہ افراد کی قومی اخبارات میں خبروں کے اشاعت کے بعد پاک فوج کی جانب سے جنوبی وزیرستان کے علاقہ کوٹکئی میں لشمینیا مچھر سے متاثرہ افراد کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیاگیا

جسمیں سی ایم ایچ پشاور سے بذریعہ ہیلی کاپٹر آئے ہوئے پاک فوج کے ڈاکٹروں سمیت فرنٹیر کور اورمحکمہ صحت جنوبی وزیرستان کے ڈاکٹر بھی کیمپ میں موجود جسمیں کوٹکئی کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لشمینیا سے متاثرہ افراد کا معائنہ کرکے انہیں بروقت طبعی امداد دی گئی کیمپ میں لشمینیا کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں دیگر امراض میں مبتلا افرادکا معائنہ کیا گیا اورا نہیں ادویات فراہم کی گئیں سیکٹر کمانڈر ساؤتھ بریگیڈئیر امتیاز نے کیمپ کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں متاثرہ افراد کی مدد کیلئے سی ایم ایچ پشاور سے پاک فوج کے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے علاقہ کوٹکئی میں فری میڈیکل کا انعقاد کیا

جوکہ آئندہ دو روز تک جاری رہیگا جسمیں لشمینیا سمیت دیگر امراض میں مبتلا افراد کا علاج معالجہ کیا جائیگاتاہم کیمپ میں موجودمقامی افراد کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ جنوبی وزیرستان میں لشمینیا سے متاثرہ افراد کیلئے کسی قسم کے فوگ اسپرے ، مچھر دانیوں سمیت دیگر حفاظتی اقدامات تاحال نہیں کئے گئے جس سے لشمینیا مچھر کی افزائش میں اضافہ ہوکر مزید افراد کے متاثرہ ہونے کے خطرات ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں