31

پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا:‌ صدر مملکت

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 139 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی۔ صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اپنے خطاب میں صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں مسلح افواج نے اس کا بھرپور ثبوت دیا۔ پاکستان مظلوم کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 139 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں صدر مملکت عارف علوی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے صدر مملکت کو سلامی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں