26

نوٹ بندی سکینڈل: مودی، امیت شاہ اور ‘را’ مرکزی کردار: کانگریس رہنما کا انکشاف

بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے بی جے پی حکومت کے خلاف تہلکہ خیز سکینڈل میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔ کانگریس رہنما کپیل سبل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک لاکھ کروڑ کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے، خفیہ کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو بھی جاری کر دی۔

اپوزیشن رہنما سبل نے انکشاف کیا ہے کہ مودی دور میں ریزرو بینک کے ذریعے ایک مہم چلائی گئی جس میں را کے لوگ بھی شامل تھے۔ انہوں نے کہا مودی نے ایجنسیوں کو اپنے مخالفین کے خلاف استعمال کیا، را کے آدمی راہول نے بتایا کیسے بھارت میں کوئی بھی وفادار نہیں رہ سکتا، ایک لاکھ کروڑ کے جعلی کرنسی نوٹ بیرون ملک چھاپے گئے۔ انہوں نے خفیہ کیمروں سے بنائی گئی را کے آدمی راہول کی بات چیت کی ویڈیو میڈیا کو دکھائی۔

رہنما کانگریس نے انکشاف کیا کہ جو فراڈ کا پول کھولنا چاہتا ہے، اسے ختم کر دیا جاتا، بھارتی میڈیا بھی یہ نہیں دکھائے گا، دکھائے گا تو اوپر سے کال آجائے گی۔ رہنما کانگریس کا کہنا تھا کہ جب یہ چوری ہو رہی تھی تو چوکیدار کیا سو رہا تھا، اس کا مطلب ہے کہ چور اور چوکیدار سب ملے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوٹ بندی ہندوستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں