47

’دی لائن کنگ‘ کے نئے کردار سامنے آگئے

ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ ڈزنی کی سب سے بڑی ہٹ ہونے والی فلموں سے ایک ہے جس نے 1994ء میں تقریباً 1 بلین ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

یہ ہر بچے کی بچپن میں سب سے زیادہ پسندیدہ فلم تھی اور اب بچپن کی یادوں کو ایک مرتبہ پھر تازہ کرنے کے لیے ڈزنی نے اس فلم کے لائیو ایکشن کے ٹیزر کے بعد اب اس کا ٹریلر بھی ریلیز کردیا۔

فلم کے ٹریلر میں دکھایا گیا کہ اس کی کہانی کو بالکل بھی تبدیل نہیں کیا گیا، جبکہ پہلے ٹریلر میں فلم کے تقریباً تمام کرداروں کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ فلم لائن کنگ کی کہانی ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سمبا کی ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔

اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ سال نومبر میں سامنے آیا تھا، جس میں فلم کے مرکزی کردار سمبا کی پیدائش کا وقت دکھایا گیا تھا۔

فلم ‘دی لائن کنگ‘ رواں سال 19 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ڈزنی کی اب تک کئی کامیاب اینی میٹڈ فلموں کے لائیو ایکشن ریمیکس ریلیز کیے جاچکے ہیں۔

ان میں ’سنڈریلا‘، ’بیوٹی ایند دی بیسٹ‘ اور ’دی جنگل بک‘ شامل ہیں۔

یہ تمام فلمیں باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں۔

ایک اور کامیاب اینی میٹڈ فلم ’الہ دین‘ کے لائیو ایکشن ریمیک پر بھی کام جاری ہے، جس کا ٹیزر بھی حاصل ہی میں سامنے آیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں