24

انجلینا جولی پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی کی ہیروئن بنیں گی

پاکستانی نژاد کامیڈین کمیل ننجیانی مارول سٹوڈیو کے بینر تلے بننے والی سپر ہیرو سائنس فکشن فلم میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کیساتھ جلوے دکھاتے نظر آئینگے۔

کمیل ننجیانی کو انجلینا جولی کی آنیوالی فلم ’’دی اٹرنلز‘‘ میں کاسٹ کئے جانے سے متعلق اداکار اور فلم سٹوڈیو کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور خیال کیا جا رہا ہے کہ فلم کی ٹیم آئندہ کچھ ہفتوں میں کمیل ننجیانی کو کاسٹ کرنے کے حوالے سے تصدیق کرے گی۔

کمیل ننجیانی امریکا میں متعدد ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں اور کئی پروگراموں کی میزبانی کے ساتھ ساتھ متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں۔

انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی ڈرامہ سے ملی۔ کمیل ننجیانی نے 2017ء میں امریکا کا کامیڈی سٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

انہیں یہ ایوارڈ ان کی اپنی بائیو گرافی فلم ’’دی بگ سِک‘‘ پر دیا گیا۔ دی بگ سک کی کہانی کمیل ننجیانی کی پاکستانی پس منظر کی زندگی اور امریکی اہلیہ کے ارد گرد گھومتی ہے۔ کمیل ننجیانی جلد ہی ایکشن کامیڈی جاسوس فلم ’’نو گلوری‘‘ میں بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں