61

دنیا کی مہنگی ترین طلاق، ایمزون کے مالک اہلیہ کو 35 ارب ڈالر ادا کرینگے

دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اور ان کی اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان طلاق کا معاہدہ طے پا گیا، میکینزی کو شادی ختم ہونے پر 35 ارب ڈالر ملیں گے جس کے بعد وہ دنیا کی چوتھی امیر ترین خاتون بن جائیں گی۔

آن لائن خریداری کی کمپنی ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور اہلیہ میکینزی بیزوس کے درمیان دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہو گی۔ میکینزی کو شادی ختم ہونے کے بعد 35 ارب ڈالر ملیں گے۔ طلاق کے بعد میکینزی کا شمار دنیا کی پانچ امیر ترین خواتین میں ہو گا۔

وہ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور جیف بیزوس کی خلائی فرم بلیو اوریجن سے اپنا شیئر نہیں لیں گی۔ اس سے پہلے دنیا کی سب سے مہنگی طلاق 4 ارب ڈالر کے معاہدے پر طے پائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں