72

فرانس کے ریسٹورنٹ میں سونے سے سجی پیسٹری، انڈے، سبزیاں پیش

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک ریسٹورنٹ نے گولڈ میل متعارف کرایا ہے جس میں اُبلے ہوئے انڈوں، سبزی، چکن تکہ، پیسٹریز اور دیگر ڈشز کو چوبیس قیراط سونے کے ورق سے سجایا گیا ہے۔

گولڈ میل ابتدا میں بیس افراد کو پیش کیا گیا جس کی فی فرد قیمت 40 یورو مقرر کی گئی تھی۔ ان کھانوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہوئی تو جہاں کئی لوگ حیران تھے توکئی نے فضولیات قرار دے دیا۔

اس حوالے سے ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کامیاب رہا ہے اور آنے والے چند دنوں میں ریگولر بنیادوں پر ایسی ڈشز تیار کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں