93

ڈیرہ اسماعیل خان : علاقہ استرانہ کی واحد پختہ گزر گاہ خستہ حالی کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( عبدالرشید ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر ) علاقہ استرانہ کی واحد پختہ گزر گاہ گزشتہ 10 سالوں سے خستہ حالی کا شکار روڈ میں بنے گڑھے حادثات کا سبب بننے لگے ۔

اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں واقع ہزاروں نفوس پر مشتمل
یونین کونسل کڑی شموزئی کی واحد پختہ گزر گاہ گزشتہ 10 سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہوچکی ہے ۔

جس کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، منٹوں کا سفر گھنٹوں طویل ہوجاتا ہے ۔

تشویش ناک مریض اکثر اوقات روڈ کے جھٹکے کھاتے کھاتے راستے میں دم توڑدیتے ہیں ، اہل علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ استرانہ کی واحد پختہ گزر گاہ کی فوری مرمت کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں