53

ڈیرہ اسماعیل خان: جشن بہاراں میلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( محمد حسنین قریشی . رپورٹر ) جشن بہاراں میلہ اسپان ومویشیان چار روزجاری رہنے کے بعداختتام پذیرہوگیا ۔

تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام منعقدہونے والے اس میلے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ اس میلے کاانعقادوفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور، ممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین گنڈہ پوراورتحصیل ناظم سردارعمرامین گنڈہ پورنے کیاجنہوں نے دن رات ایک کرکے اس میلے کوکامیاب بنایا۔

میلے میں پنجاب سمیت ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔ میلے میں نیزہ بازی ،وزن اٹھانا، ڈاگ شو،ڈنکی شوسمیت دیگرمقابلے پیش کیے گئے ۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ کے بڑے میلے کے دوران مختلف مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں بیش بہاانعامات تقسیم کیے گئے

جن میں 75موٹرسائیکل سمیت دیگرانعامات شامل تھے ۔میلے کے دوران وفاقی وزیرعلی امین گنڈہ پوراورممبرصوبائی اسمبلی فیصل امین گنڈہ پور نے لوگوں پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں ۔ میلے میں تحصیل ممبرمحمدخان کامرانی ،نوازخان،امجدخان شوری اورتحصیل حکومت کے ذمہ داران نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تحصیل ناظم سردارعمرامین خان گنڈہ پور نے کہاکہ تحصیل حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کوتفریح کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنا بڑامیلہ منعقدکیا۔ انہوںنے کہاکہ ہم آئندہ بھی ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام کو تفریح کے اسی قسم کے مواقع فراہم کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں