52

فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم

بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم ‘راضی’ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی محبتوں کا اظہار بھی کیا۔

اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو ‘آئی لو یو’ کہہ دیا۔

ہیما مالنی@DREAMGIRLHEMA

فلم راضی کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ان کے دوست رنبیر کپور کو فلم ‘سنجو’ پر دیا گیا۔

سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا جس کا ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شکریہ ادا کیا۔

دیپکا اور رنویر
ستاروں کی اس محفل میں بعض ایسے اتفاقات سامنے جس سے لو بہت محظوظ ہوئے۔ یہاں دیپکا پاڈوکون اپنے شوہر رنویر سنگھ اور اور سابق دوسترنبیر کپور کو گلے ملتے دیکھ رہی ہیں

انڈیا میں یہ ایوارڈ سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے اور اس کی ابتدا سنہ 1954 میں ہوئي تھی۔ انڈیا کے بڑے میڈیا ہاؤس ٹائمز آف انڈیا گروپ اس کا ہر سال انعقاد کرتا ہے۔

بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی فلم راضی کے حصے میں آیا۔ اس فلم کی ہدایت معروف نغمہ نگار اور فلم ساز گلزار کی بیٹی میگھنا گلزار نے کیا ہے۔

رنویر سنگھ@RANVEERSINGH

فلم میں عالیہ بھٹ نے ایک کشمیری لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس کی شادی ایک پاکستانی فوجی خاندان میں ہوتی ہے۔ مسئلہ بس یہ ہے کہ یہ لڑکی انڈین جاسوس بھی ہے جو 1971 کی جنگ سے ذرا قبل کچھ انتہائی اہم خفیہ راز حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔

مجموعی طور پر راضی کو پانچ ایوارڈز ملے جبکہ پدماوت کو صرف چار ایوارڈز مل سکے حالانکہ اسے 17 زمروں میں نامزدگی ملی تھی۔

پریتی زنٹاFILMFARE
اس موقعے پر پریتی زنٹا بھی ریڈ کارپٹ پر نظر آئيں

بہترین ادکارہ کا کریٹک ایوارڈ ویٹرن اداکارہ نینا گپتا کو فلم ‘بدھائی ہو’ کے لیے دیا گیا جبکہ اداکار کا ایوارڈ فلم پدماوت کے لیے رنویر سنگھ کے حصے میں آیا۔

رنویر سنگھ کو ان کی اہلیہ اور اداکار دیپکا پاڈوکون نے ایوارڈ دیا تو انھوں نے گھٹنوں کے بل ان سے ایوارڈ قبول کیا۔ انھوں نے ایوارڈ لیتے ہوئے کہا: ‘یہ سیاہ خاتون (ایوارڈ) میرے لیے بہت سپیشل ہے لیکن یہ خاتون (دیپکا) میری زندگی میں واقع ہونے والی مخصوص ترین ہے۔ میں تم سے محبت کرتا ہوں، کیا تمھیں مجھ پر فخر ہے؟’

کیارا آڈوانی اداکارہ کیارہ اڈوانی بھی اس ومل فلم فیئر ایوارڈز کی تقریب میں نظر آئيں

انھیں یہ ایوارڈ ایوشمان کھرانا کے ساتھ مشترکہ طور پر ملا۔ رنویر کو یہ ایوارڈ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘پدماوت’ میں عہد وسطی کے مسلم حکمران علاء الدین خلجی کا کرادار ادا کرنے کے لیے دیا گيا۔ اس فلم میں دیپکا نے رانی پدماوتی کا کردار ادا کیا تھا

قطرینہ کیف دیپکا پاڈوکون اور کریتی سینن کو یہاں دیکھا جا سکتا ہےقطرینہ کیف دیپکا پاڈوکون اور کریتی سینن کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے

دیپکا نے اس ایوارڈ کا جشن مناتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر کپور بھی نظر آ رہے ہیں۔

دوسری جانب عالیہ بھٹ نے ایوارڈ لینے کے بعد اپنی تقریر میں رنبیر کپور سے اظہار محبت کرتے ہوئے انھیں اپنی زندگی کا مخصوص ترین شخص قرار دیا۔

فلم فئیر ایوارڈسندریا شرما فلم فئیر کے موقع پر

سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی بیٹی سارہ علی خان کو فلم ‘کیدارناتھ’ کے لیے بہترین نئی اداکارہ کا جبکہ شاہد کپور کے بھائی ایشان کھٹر کو ‘بیانڈ کلاؤڈز’ کے لیے بہترین نئے ادکار کا ایوارڈ ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں