30

میگا منی لانڈرنگ کیس

( ظفر عالَم ملک . نمایندہ خصوصی ) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی اسلام آباد منتقلی سے متعلق بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔

آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں انہوں نے بینکنگ کورٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بینکنگ کورٹ کی جانب سے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں جو کہ غیر قانونی ہیں۔ اس لئے اس فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں