27

مٹھی میں شہداء تھرپارکر پولیس کی فیمیلیوں کے لیے ٌ کھانے ٌ کا اہتمام کیا گیا

تھرپارکر ( جاوید بجیر ۔ رپورٹر ) آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام صاحب کے احکامات کے تحت ایس ایس پی تھرپارکر جناب عبداللہ احمد یار صاحب کی جانب سے آج پولیس ہیڈ کواٹر مٹھی میں شہداء تھرپارکر پولیس کی فیمیلیوں ، رٹائرڈ پولیس افسران و آفیشلز اور، سرونگ پولیس افسران و جوانوں کے اعزاز میں
ٌ بڑا کھانا ٌ کا اہتمام کیا گیا ۔

تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور حمد و ثناء کے ساتھ ہوا۔


جبکہ اس تقریب میں شہداء تھرپارکر پولیس کی فیمیلیوں ، رٹائرڈ پولیس افسران و آفیشلز ، تھرپارکر ضلعہ کے تمام ایس ڈی پی اوز / ایس ایچ اوز، اور، سرونگ پولیس افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی

ایس ایس پی تھرپارکر عبداللہ احمد یار صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کی اس تقریب کا انعقاد آئی جی پی سندھ کی ہدایت پر کیا گیا ہیتاکہ شہداء کی فیمیلیاں اور رٹائرڈ پولیس افیسرز و آفیشلز کومدعو کر کے ان سے بات کی جائے ان کے مسائل معلوم کئے جائیں اور انہیں احساس دلایا جائے کے ہم نے انہیں فراموش نہیں کیا ہم ہر دم ان کے ساتھ ہیں اور سرونگ پولیس افسران وجوانوں میں کسی قسم کی دوری کا احساس پیدا نہ ہو ۔افسران بالا آپ کے لئے گھر کے سربراہ اور بڑے بھائی کی طرح ہیںآپ بلکل بے جھجک ہو کر بولیں۔

ایس ایس پی صاحب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اس تقریب کا بنیادی مقصد شہداء پولیس کی فیمیلیوں اور رٹائرڈ اہلکاروں رابطہ قائم رہے اور ان کو اگر کسی بھی قسم کے مسائل درپیش ہوں تو انہیں حل کیا جاسکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں