25

واپڈہ منگلا کے ملازم کی بیٹی اغواء : انصاف کے حصول کوشاں

میرپور ( حمادالحسن . تحصیل رپورٹر ) واپڈہ منگلا کے ملازم مظہر حسین اپنی فیملی کے ساتھ کشمیر پریس کلب میرپور آزاد کشمیر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 10جنوری سے میری بیٹی سدرہ فاطمہ غائب ہے۔

جو کہ تاحال بازیاب نہیں کروائی جا سکی۔تھانہ منگلا میں بڑی مشکلوں سے ایف آئی آر درج کروائی۔ مگر پولیس نے روایتی بےحسی کا مظاہر کرتے ہوئے۔

کچھ بھی نہیں کیا میں نے ملزم کے فون نمبرز بھی دئیے۔ جس پر ملزم کی لوکیشن ملتان کی تھی۔

پولیس تھانہ منگلا رسمی کاروائی کیلئے ملتان بھی گئی۔

مگر نہ ملزم قانون کی گرفت میں لایا جا سکا اور نہ ہی مجھ مظلوم کی بیٹی کو بازیاب کروایا جا سکا۔

جس کی وجہ سے گھر میں سخت پریشانی ہے۔
ہم اپنی بیٹی کی راہ دیکھ رہے ہیں۔میری بیٹی کو اغواہ کرنے والے انتہائی بااثر ہیں۔
جس کی وجہ سے مجھے انصاف نہیں مل رہا ۔ الٹا ملزم کی طرف سے مجھے دھمکیاں مل رہی ہیں۔

خدارہ انصاف کے حصول میں میری مدد کریں۔

مظہر حسین نے مزید کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر۔چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر مجھے انصاف دلائے ۔ملزم کو گرفتار کرکے میری بیٹی کو بازیاب کروایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں