22

سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے فری میگا جنرل میڈیکل کیمپ

ٹھٹھہ ( رپورٹ ۔ علی گوہرِ قمبرانی ) ٹھٹھہ کے معروف سیاسی و سماجی رہنما سردار حاجی گل محمد سموں اور سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی جانب سے ٹھٹھہ کے برانچ موری کے قریب پسماندہ علائقے میں 17 مارچ کو فری میگا جنرل میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،

اس سلسلے میں سردار حاجی گل محمد سموں نے بتایا کے ٹھٹھہ میں صحت کی سہولیات کے فقدان کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھٹھہ کے ان لوگوں کو فری صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

جو اپنے علائقے سے بڑے شہروں تک رسائی اور مہنگے علاج کی پہنچ نہیں رکھتے۔ ایک روزہ فری میگا میڈیکل کیمپ سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ اٹھانے کیلئے دور دراز علائقوں میں ہینڈبل اور میڈیا کے ذریعے اطلاع پہنچانے کی مہم جاری کردی ہے،

اس کیمپ میں کراچی کی سماجی تنظیم وائیس آف ھیومن ھیلپ ویلفیئر آرگنائزیشن اور ٹھٹھہ کے ڈاکٹرز جس میں ایلوپیتھک، ہومیوپیتھک اور ہربل کے ماہرین ٹھٹھہ کے لوگوں کو فری معائنہ، فری ادویات اور مختلف فری ٹیسٹوں کی سہولیات فراہم کریں گے جس میں ہزاروں لوگوں کے علاج کی گنجائش موجود ہوگی،

اس سلسلے میں سردار حاجی گل محمد سموں نے اس میسیج کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک رسائی ممکن بنانے پر زور دیا ہے تاکہ مستحق لوگ اس فری طبی کیمپ سے فائدہ اٹھا سکیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں