40

گردوں کاعالمی دن

مٹھی ( جاوید بجیر . رپورٹر ) گردوں کے عالمی دن کی مناسب سے آج ضلعی انتظامیہ تھرپارکرکے تعاون سے تھرپریس کلب مٹھی کے آدیٹوریم ہال میں سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورو لوجی اینڈ ٹرانسپلانٹ(SIUT)کی ٹیم کی جانب سے ڈاکٹر مبارک نہڑیو کی سربراہی میں ایک روزہ کیمپ قائم کی گئی جہاں پر مفت پیشاب ، بلڈ پریشر ، شوگر ٹیسٹ ، دیگرچیک اپ اور الٹراساؤنڈ کیا گیا

اور گروں کے متعلق آگاہی فراہم کی اس موقع پر جن افراد کے گردے زیادہ کمزور تھے انہیں کراچی اسپتال کی او پی ڈی میں طلب کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر مبارک نہڑیو نے بتایا کہ پینے کا پانی معیاری نہ ہونے کم پانی پینے شوگر کی بیماری اور بلڈ پریشر بڑہنے کے باعث گردوں پر منفی اثر پڑتاہے انھوں نے مزید کہا کہ گردون کو صحت مند رکھنے کے لئے وزن پر کنٹرول رکھیں

عطائی ڈاکٹروں سے پرہیز کریں سگریٹ نوشی سے بچیں اور اگر پتھری کی بیماری میں مبتلا ہوں تو اس کا فوری علاج کرائیں اور زوزانہ 8سے 12گلاس پانی ضرور پئیں۔

ڈاکٹر مبارک نہڑیو نے بتایا کہ SIUT))کی جانب سے تھر میں پہلی مرتبہ مٹھی ، مالنھور وینا ، بوگھار اور مٹھڑیو بھٹی میں ایک روزہ کیمپ لگا کر 400مریضوں کا معائنہ اور مفت ٹیسٹ کی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں