45

پشاور ایئرپورٹ پرکسٹم حکام کی کارروائی‘ کروڑوں مالیت کی ہیروئن برآمد

پشاور میں ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں باچا خان ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے بیگ سے 950 گرام آئس برآمد کرلی۔کسٹم حکام کے مطابق ملزم جمشید کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی سے ہے، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے سعودی عرب جا رہا تھا۔

اسسٹنٹ کلکٹر کا کہنا ہے کہ ملزم سے برآمد ہونے والی آئس ہیروئن کی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے، ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد ایئرپورٹ پراے این ایف نے بحرین جانے والے مسافر کے قبضے سے 2 کلو آئس ہیروئن برآمد کی تھی۔اے این ایف کے مطابق ہیروئن بیگ کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی تھی، ملزم نجی ایئرلائن کی پرواز سے بحرین جا رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں