18

سول اسپتال مٹھی کا دور

تھرپارکر ( جاوید بجیر . رپورٹ ) تھرپارکر میں پانی،صحت ، ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے سپریم کورٹ کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کے چیئرمین سیکریٹری ایمپلیمینٹیشن ڈاکٹر ریاض اد صدیقی کی سربراہی میں کمیٹی میمبراں سول اسپتال مٹھی کا دورہ ۔ اسپتال میں جاری وارڈز کے کام کا جائزہ لے کر روانہ ہوے ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پانی،صحت ، تعلیم اور ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ لینے کے لیے بنائی کمیٹی کے ارکان نے سیکریٹری ایمپلیمنٹیشن ریاض احمد صدیقی کی سربراہی میں سول اسپتال مٹھی کا دورہ کیا

جہاں پر کمشنر میرپورخاص نے کمیٹی ارکان کو سول اسپتال میں جاری ترقیاتی کام دکھایا۔سول اسپتال میں خواتین اور بچوں کے وارڈز کے لیے اور ویٹنگ روم بنائے جارہی ہیں۔

ان کا جائزہ لے کر روانہ ہوگئے۔اسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقیں سے سہولیات کے حوالے سے شکایات سنانے کی کوشش باوجود انتظامیہ نے روک دیا اور بغیر سنے اسپتال سے پروٹوکول میں روانہ ہوگیے۔

کمیٹی ارکان میں سیشن جج تھرپارکر مشتاق احمد کلوڑ،کمشنر میرپورخاص عبدالواحد شیخ،ڈپٹی کمشنر تھرپارکر آصف جمیل شیخ بھی شامل تھے۔

تھرپارکر میں قحط کے باعث پینے کے پانی،مویشیوں کے لیے چارہ ،صحت کی سہولیات کے فقدان ہے ۔آر او پلانٹس کے ملازمیں کو 8 ماہ سے تنخواہ نہیں دی جارہی اس طرح کے مسائل کمیٹی ارکان صرف انتظامیہ سے ہی معلوم رہے جو پہلی ہی سب اچھا ہی کی رپورٹ پیش کرتے رہتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں